پنجاب اور خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں ژالہ باری

پنجاب اور خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں ژالہ باری پنجاب اور خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں ژالہ باری

ملک کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم پھر سرد ہوگیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد، خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں، بالائی پنجاب اور وسطی سندھ میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں، کہیں ہوئی رم جھم تو کہیں پھوار پڑی۔

 

اسلام آباد میں بھیگے موسم کا مزہ لیتے شہریوں کے پھول چہروں پر برکھا رت کے رنگ کھلے ہیں۔

 

لاہور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ فیصل آباد میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ کوئٹہ میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

نصیرآباد اور سکھر میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے کشمیر، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال ڈویژن میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store