برفباری کا سلسلہ تھمنے کے باوجود ، ملکہ کوہسار میں رابطہ سٹرکیں بدستور بند ، سیاحوں کو مشکلات کا سامنہ ہے
ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں برفباری نے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، ملکہ کوہسار میں تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے ۔۔ جس کی وجہ سے مری ایکسپریس ہائی وے سمیت تمام راستے بند ہیں اور ہزاروں سیاح ملکہ کوہسار میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔ ۔ مری مال روڈ پر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں ۔۔ اور مسافر گاڑیوں سے اتر کر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔۔ دوسری طرف برفباری رکنے کے باوجود انتظامیہ نے برف ہٹانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے اور ابھی تک ایوبیہ نتھیاگلی ، گلیات کی طرف جانے والی رابطہ سڑکیں سے برف نہیں ہٹائی جاسکی ۔۔ زمینی رابطہ منقطع ہونے کیوجہ سے ان علاقوں مین خوراک کی بھی قلت پیدا ہوگی ہے اور ادویات بھی میسر نہیں ۔