بارشوں سے مختلف شہروں میں 14 افراد جاں بحق

بارشوں سے مختلف شہروں میں 14 افراد جاں بحق بارشوں سے مختلف شہروں میں 14 افراد جاں بحق

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی وجہ سے حادثات میں چودہ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

بارش سے جہاں لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں لاپرواہی اور کچے مکان گرنے سے حادثات بھی ہوئے ہیں۔ ہری پور کے علاقے تلوکر کے قریب برساتی نالے میں طغیانی سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد نالے میں بہہ گئے۔ بچے کی لاش اور ایک کو زندہ نکال لیا گیا دیگر کی تلاش جاری ہے۔

 

پنڈی بھٹیاں میں ہوٹل کی دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ صوابی کے مہاجر کیمپ میں چھت گر نے سے دو بھائی ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ شانگلہ کے ملک خیل میں برفانی تودے سے تین راہ گیر ہلاک ہوئے اور بشام لاہور نالے کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

 

اوکاڑہ کے نواحی گاوں درمے مالا میں مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ اسی طرح خانیوال کے علاقے جسونت نگر میں چھت گرنے سے سات افراد زخمی ہوئے۔

install suchtv android app on google app store