ملک کے مختلف شہروں میں بارش، اسلام آباد میں ژالہ باری

بارش بارش

ملک بھر میں کراچی سے خیبر تک بارش کے نئے نظام نے جل تھل کردیا اور پہاڑوں پر برفباری نے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے،، کہیں لوگ خوشگوار موسم سے لطف و اندوز ہورہے ہیں تو کہیں نشیبی علاقوں میں کھڑا پانی  لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کررہا ہے

بلوچستان سے داخل ہونے والی ٹھنڈی ہوائیں جب پاکستان میں داخل ہوئیں تو دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،
ملک کے بالائی علاقے جو پہلے ہی برف کی سفید چادر اوڑھے  ہوئے تھے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ایک بار پھر برف میں لپٹ گئے،، مری اور گلیات میں ہونے والی برفباری جو سیاحوں کے لیئے بھرپور کشش رکھتی ہے اس نے ایک بار پھر سیاحوں کو سفید حسن کا نظارہ کرنے کی دعوت دے ڈالی،،
بالائی علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہیں اور یخ موسم میں خون جما دینے والی سردی میں لکڑی اور دوسرے ضروریات سامان کی ترسیل بند ہونے سے بھی پریشان ہیں      
گزشتہ تین دنوں سے جاری رہنے والی بادل اور سورج کی آنکھ مچولی جاری تھی کہ کل رات سے بادلوں نے آخر کار بارش برسانا شروع کردی،،
پنجاب کے میدانی علاقے ابھی سردی کی شدت سے نکلے نہیں تھے کہ ایک بار پھر بلوچستان کی ہواؤں نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،، کہیں بادل گرجے تو کہیں بارش برسی لیکن ٹھنڈ کے موسم نے اپنے تیور دکھانا شروع کردئے،،اسلام آباد میں ہونے والی ژالہ باری نے موسم کو اور حسین بنا دیا،، اور اب تو دھند نے بھی پردے سے منہ نکال لیا ہے اور سڑکوں پر راج کرنے کے لیے ایک بار پھر تیار ہے،،
کراچی میں بھی ریکارڈ درجہ حرارت کی کمی دیکھنے میں آرہی ہے،،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت مزید 2 ڈگر سینٹی گریڈ گر جائے گا کہیں تو نشیبی علاقوں میں کھڑا پانی لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کیئے ہوئے ہے تو کہیں لوگ خوشگوار موسم سے لطف و اندوز ہورہے ہیں
 
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش مزید ایک دن جاری رہے گی،، جبکہ پہاڑوں پر بھی شدید برفباری بالائی علاقوں کو ٹھںڈ میں لپیٹے رکھے گی

install suchtv android app on google app store