اگلے دو روز تک بارش ہونے کا امکان: محکمہ موسمیات

اگلے دو روز تک بارش ہونے کا امکان: محکمہ موسمیات اگلے دو روز تک بارش ہونے کا امکان: محکمہ موسمیات

ملک میں ایک بار پھر سردی   لوٹ  آئی۔ مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے ٹھنڈ نے  ڈیرے ڈال لئے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید دو روز تک مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے 

 

جاتی ہوئی سردی کو بارش نے روک لیا۔ ملک بھر میں جاری بارش نے جل تھل کر دیا ۔ بارشوں سے ہونے الی ٹھنڈ نے پھر سے سوپ اور گرم کپڑوں کی یاد دلا دی ۔  پنجاب میں  لگنے والی جھڑی رکنے کو تیار نہیں، جھنگ ، سرگودھا ،میانوالی اور بھکر میں بھی بارش سے موسم میں خنکی بڑھ گئی ۔بالائی سندھ میں بھی بادل جم کر برسے ۔لاڑکانہ ، خیر پور ، سکھر ، پنوعاقل ، گھوٹکی میں بھی برکھا رت نے خوب رنگ دکھایا ۔ وقفے وقفے سے برسنے والے مینہ سے گرم کپڑے لوٹ آئے اور لوگ  جگہ جگہ آگ جلا کر سردی کا توڑ کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ سے بھی سردی رخصت ہونے کیلئے تیار نہیں ۔۔ پشاور ، چارسدہ ،دیربالا اور گرد و نواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش نے ٹھنڈ بڑھا دی۔ کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر برفباری پھر شروع ہو گئی ۔ایبٹ آباد ، ہری پور اور مانسہرہ میں بھی ہلکی بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہو گیا  اور کوئٹہ سمیت بالائی اور شمالی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کراچی پر چھائے بادل بھی بالاخر برس پڑے۔ موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے اہلیان کراچی ساحل پر  جا پہنچے ۔ میر پور آزاد کشمیر میں بھی موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا ۔

راولپنڈی میں گزشتہ روز سے جاری موسلا دھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بھی بلند ہوئی ہے۔  اگر بارش کا   سلسلہ جاری رہا تو نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store