محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔ بارشیں برسانے والا نیا سسٹم آئندہ ہفتے ملک میں داخل ہورہا ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہفتے میں ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ بارشیں برسانے والا نیاسسٹم آئندہ ہفتے ملک میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ جس سے بلوچستان، خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بارانی علاقوں میں شدیدبارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عظمت حیات کاسچ نیوز سے گفتگو میں کہناتھا کہ ملک کے بالائی علاقوں نیانظام جلد پاکستان میں داخل ہوگا جو اس وقت مشرق وسطی کے مختلف حصوں میں بارش برسارہا ہے۔ اس نظام کے باعث بالائی علاقوں میں شدید بارشیں اوربرفباری کاامکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں اب بھی پارہ نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔ استور میں درجہ حرارت منفی گیارہ ، اسکردو منفی دس، پارا چنار منفی نو، گوپس اور ہنزہ میں منفی چھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مری میں درجہ حرارت صفر اور اسلام آباد میں درجہ حرارت تین سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ 

install suchtv android app on google app store