ملک کےمختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری

ملک کےمختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ملک کےمختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری

ملک کےمختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔ لاہورسے شیخوپورہ تک موٹر وے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا لیکن صبح ہوتے ہی دُھند چھٹنا شروع ہو گئی اور حدِ نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے کھول دی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہے گا۔ لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برف باری سے ہر طرف سفید چادر بچھ گئی۔ مری میں اب تک چھ انچ جبکہ گلیات میں ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ اسکردو اور گردونواح میں تیس گھنٹے سے جاری برف باری کے باعث ملک کے ساتھ زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت اسکردو شاہراہ بند ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے دوسرے روز بھی پروازیں معطل کرنا پڑیں۔ محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں آج بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔۔

install suchtv android app on google app store