ملک بھر میں شدید سردی کی لہر, پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر ملک بھر میں شدید سردی کی لہر

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ قلات میں درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے پورے ملک میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔ شدید برف باری کے باعث لوئر دیر کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا۔ استور اور بابوسر کا گلگت بلتستان سے رابطہ بھی منقطع ہے۔ آزاد کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں برف باری اور بارش کے بعد ندی نالوں میں پانی جم گیا۔ ٹھنڈیانی میں برف باری سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں سارا دن سورج ہی نہ نکلا جس سے سردی مزید بڑھ گئی۔ قلات میں درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی آٹھ ، مری منفی چار  ، اسلام آباد اور پشاور تین، لاہور ایک اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے بیشترمیدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے وقت دھند کا سلسلہ برقرار رہے گا۔ ادھر موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک دھند چھائی ہوئی ہے۔ ترجمان نے مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔

install suchtv android app on google app store