گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد پنجاب کے مختلف شہر گہری دھند کی لپیٹ میں رہے، دھند کا یہ سلسلہ مزید بڑھ گیا ہے اور موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کردیا گیا ہے
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر سردی کے باعث شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔لاہور موٹر وے ایم ٹو پر حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ موٹروے کے ترجمان کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بھی موٹروے کو بند کردیا گیا ہے۔ لاہور میں دھند کے باعث بہت سی ملکی اور غیر ملکی پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں ایشین ہاکی چیمپئن شپ جیتنے والی قومی ٹیم کی فلائیٹ بھی شامل ہے، جسے لاہور سے کراچی منتقل کرکے اتارا گیا۔ پرواز کا روٹ تبدیل ہونے پر قومی ہاکی ٹیم کے استقبال کے لیے علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچنے والے تمام افراد کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔