سردی کی موجودہ لہر مزید دو دن تک جاری رہے گی: محکمہ موسمیات

سردی کی موجودہ لہر مزید دو دن تک جاری سردی کی موجودہ لہر مزید دو دن تک جاری

ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سردی کی موجودہ لہر مزید دو دن تک جاری رہے گی۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت دھند  چھائے رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے اکثرعلاقوں میں سرد موسم کا راج ہے، کہیں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے تو کہیں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، قلات منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا، ملک کے اکثر علاقوں میں برکھا برسنے کا سلسلہ بھی جاری رہا، سب سے زیادہ بارش رسالپور میں اکسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، ہزارہ ڈویژن اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے وقت دھند کا راج رہے گا۔

install suchtv android app on google app store