لاہور میں دھند کا راج، ائیرپورٹ بند پروازیں متاثر

لاہور میں دھند کا راج لاہور میں دھند کا راج

پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، لاہور میں دُھند کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ بند کر دیا گیا جبکہ لاہور سے پھنڈی بھٹیاں تک موٹروے بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات ہوتے ہی دھند چھا گئی جس کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر معمول کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ لاہور ائیرپورٹ حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ آنے والی تمام پروازوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے اور دُھند چھٹتے ہی ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ دوسری جانب موٹروے حکام نے حد نگاہ صفر ہونے کے باعث لاہور سے پھنڈی بھٹیاں تک موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

install suchtv android app on google app store