پشاور میں بارش کے نئے سلسلے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

Peshawar rain Peshawar rain

پشاور میں بارش کے نئے سلسلے کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران گیارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران گیارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے بعد پشاور اور گردو نواح میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پشاور کا درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریٓڈ ریکارڈ کیاگیا۔ بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیاہے اور آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ اور ورسک روڈ کے مختلف علاقوں میں گیس کا پریشر بھی انتہائی کم ہوگیا ہے۔

install suchtv android app on google app store