کراچی میں گذشتہ رات سے تیز ہواوٴں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شہر میں رات گئے سے ہی تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سردی کے بڑھتے ہی شہریوں کی جانب سے گرم کپڑوں کا استعمال بھی دیکھنے میں آرہا ہے،جن میں سوئیٹرز،جیکٹس شامل ہیں جبکہ خواتین گرم شالوں کا استعمال بھی کررہی ہیں،رات کی ڈیوٹی پر مامور افراد کو بھی سردی کی شدت کے باعث مشکلات کا سامنا رہا،جبکہ تیز ہواوٴں کے باعث موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔