محکمہ موسمیات نے عید کی چھٹیوں میں ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عید الاضحیٰ سے 12 جون تک دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، سندھ ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر خوب گرمی پڑے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دادو 47، نوابشاہ 46، ملتان، سرگودھا، حیدر آباد 42، لاہور، پشاور 40، اسلام آباد، مظفر آباد 39 اور کراچی ،کوئٹہ اور گلگت میں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ حد سے زیادہ گرمی کی وجہ سے ملک کے میدانی علاقوں میں گردو غبار اور تیز ہوائیں چلنےکی توقع ہے۔