ملک بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

ملک بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری فائل فوٹو ملک بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

ملک بھر میں رواں ہفتے بھی جاری رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کےنے رواں ہفتے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے،شدید گرمی کے باعث میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر گرد آلود آندھی یا تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ہیٹ ویو کی صورت میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ،دوپہر کے اوقات میں دھوپ سے بچیں، پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ 

کسانوں کو فصلوں کی دیکھ بھال کے لیے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئیں ہیں، جاری کردہ ہدایات میں کہاہے کہ مویشیوں کی بھی خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔  دوسری جانب شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ہونے کا خدشہ ہے،ملک بھر میں پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کی اپیل بھی کی گئی ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

install suchtv android app on google app store