محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹون میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کی پیشین گوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے پیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شمالی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم سرما میں بارش کا یہ آخری سپل قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ مارچ کے مہینہ میں مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پہاڑی علاقوں پر بارش کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر برفباری کا امکان بھی ہے سب سے ذیادہ بارش کالام 55 ، دیر، پاراچنار 49 ، چترال 28 اور دروش میں 26 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔