محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اگلے 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں شدید گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔