پانچ میگا پکسل کے کیمرے سے لیس اومیٹ ٹرو سمارٹ نامی ایک جدید گھڑی تجویز کرنے والی کمپنی درکار سرمایہ کاری کا ہدف حاصل کر کے اب گھڑی تیار کرنے والی ہے۔
کمپنی نے سرمایہ کاری میں مدد دینے والی ویب سائٹ ’کک سٹاٹر‘ کے ذریعے ایک لاکھ امریکی ڈالر جمع کیے ہیں۔
گزشتہ سال ایک گھڑی بنانے والی کمپنی پیبل نے اسی ویب سائٹ کی مدد سے ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ جمع کیے تھے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
حال ہی میں معروف کمپنی سام سنگ کی جانب سے بھی ایک سمارٹ گھڑی متوقع ہے۔ کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ گھڑی کی تیاری پر کام کر رہے ہیں اور ممکنہ ڈیزائن کے پیٹنٹ جمع کر دیے گئے ہیں۔