شامی ہیکرز کا امریکی ویب سائٹوں پر حملہ

شام کے صدر بشار الاسد کے حامیوں نے معرف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ، سی این این اور ٹائم میگزین کی ویب سائٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ان ویب سائٹوں کے بعض لنکس پر کلک کرنے سے صارفین ’سیرین الیکٹرونک آرمی‘ ( ایس ای اے) کی بعض ویب سائٹز پر پہنچ گئے۔

 

ان امریکی ویب سائٹوں کو جو کمپنی اپنے لنکس فراہم کرتی ہے اس کی سکیورٹی کی ناکامی کے سبب انہیں نشانہ بنایا جا سکا اور میڈیا کی یہ ویب سائٹ براہِ راست متاثر نہیں ہوئیں۔


حالیہ مہینوں میں ایس ای اے نے کئی میڈیا کمپنیوں کو نشانہ بنایا ہے اور اکثر اوقات میں اس نے ان کے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ لیکن اس بار یہ گروپ میڈیا کی ان سائٹوں کے صفحات پر دستیاب لنکس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے ایک قدم اور آگے بڑھ گيا ہے۔

install suchtv android app on google app store