موٹو ایکس: مالک کے احکامات سننے والا فون

موبائل فون بنانے والی کمپنی موٹرولا نے ایک ہمیشہ اپنے مالک کے احکامات سننے والے فون کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کی ملکیتی کمپنی موٹرولا کا دعویٰ ہے کہ اب گوگل ناؤ موٹو ایکس کے ٹچ کنٹرول سسٹم کو احکامات سننے کے قابل بنائے گا۔

 

یہ فون امریکہ میں بنایا جائے گا جس میں صارفین کو کافی ساری کسٹمائزیشن کی سہولیات ملیں گی۔

کسٹمائزیشن کا مطلب ہے کہ صارفین فون میں اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق مختلف آپشن شامل کر یا نکال سکیں گے۔

یہ فون گوگل کی جانب سے گزشتہ سال موٹرولا کو خریدنے کے بعد پہلا فون ہو گا جسے مکمل طور پر از سرِ نو تیار کیا جائے گا۔

اس صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ یہ فون اینڈروئیڈ پر چلنے والے فون کی صنعت کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہو گا کیونکہ ایسے کئی فون جو اینڈروئیڈ پر چلتے ہیں منافع کمانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

install suchtv android app on google app store