نازیبا پیغامات کے مقدمات میں اضافہ

برطانوی عدالتوں میں آن لائن اور فون کے ذریعے بھیجے گئے نازیبا پیغامات سے متعلق دائر کیے جانے والے مقدمات میں اضافہ ہوا ہے۔

’فریڈم آف انفارمیشن‘ کے تحت حاصل کی گئی معلومات میں ہے کہ دو ہزار بارہ میں اس قسم کے ایک ہزار سات سو سے زائد کیس دائر کیے گئے جبکہ رواں برس جنوری اور مئی کے درمیان عائد کیے جانے والے الزامات کی تعداد چھ سو ہے۔

 

یہ اعداد و شمار ایک ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب پولیس برطانوی رکن پارلیمان سٹیلا کریسی کو ٹوئٹر پر بھیجے گئے نازیبا پیغامات کی تفتیش کر رہی ہے۔

سی پی ایس نے بی بی سے کو یہ نہیں بتایا کہ ان کیسوں میں کتنے لوگوں کے خلاف الزامات عائد کیے گئے اور کتنے کیسوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store