انٹرنیٹ کے ایک بڑے گروپ گوگل نے اپنے حریف اپیل ٹی وی کے مقابلے میں نسبتاً سستی ’کروم کاسٹ‘ ڈیوائس متعارف کروائی ہے۔
اس ڈیوائس کو ٹیلی ویژن کی ایچ ڈی ایم آئی پورٹ میں لگانے سے ٹی وی پر یو ٹیوب اور نیٹ فلکس سے ویڈیوز براہِ راست سٹریم کی جا سکیں گی۔
گوگل نے اس ڈیوائس کو فوری طور پر امریکہ میں متعارف کروا دیا ہے اور اس کی تعارفی قیمت 35 ڈالر ہو گی۔
گوگل نے ابھی اس ڈیوائس کو بین الاقوامی طور پر متعارف کروانے میں کچھ نہیں بتایا۔
ادھر گوگل نے نیکسس 7 ٹیبلٹ کو بھی اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔