جرمن ماہرکا کارنامہ، موبائل فون سم ہیک کرلی

موبائل فون سم ہیک موبائل فون سم ہیک

جرمن ماہر نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، موبائل فون سم کو بھی ہیک کرلیا۔

 

دنیا بھر کے ہیکرز ویب سائٹس سے لے کر کمپیوٹر پروگرامز تک ہیک کر چکےہیں لیکن آج تک کوئی موبائل فون سم کو ہیک نہ کرسکا لیکن ایک جرمن ماہر نے یہ بھی کر دکھایا ہے۔ جرمن ماہر کی تکنیک کے مطابق مطلوبہ سم کو ایک مخصوص میسج بھیجا جاتا ہے۔ جواب میں 56 ہندسوں پر مشتمل کوڈ موصول ہوتا ہے جس کی مدد سے صارف کی سم کا تمام ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جرمن ماہر ایک ہزار سے زائد سم ہیک کر چکا ہے۔ دوسری جانب اس خبر نے دنیا بھر کے موبائل فون صارفین کو پریشان کر دیا ہے۔ موبائل سم ہیک کرنے کی تکنیکی یا ٹیکنالوجی عام ہوئی تو دنیا کے اربوں صارفین کی پرائیوسی خطرے میں پڑ جائے گی۔

install suchtv android app on google app store