موبائل چوری کو روکنے کے لیے نئے اقدامات

دنیا بھر میں موبائل چوری پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں امریکی شہروں نیویارک اور سان فرانسسکو میں نئے اقدامات آزمائے جائیں گے۔

حکام چوری کو روکنے کے لیے نئے اقدامات کو آئی فون فائیو اور سام سنگ گلیکسی ایس فور پر ٹیسٹ کریں گے۔ اس ٹیسٹ میں یہ بات معلوم کی جائے گی کہ نئے اقدامات موبائل چوروں کے حربوں کے خلاف کس حد تک مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

 

دنیا کے بڑے شہروں کے حکام نے موبائل تیار کرنے والے کمپنیوں پر موبائل چوری کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

لندن کے میئر بورس جانسن نے موبائل کمپنیوں کو لکھا کہ وہ موبائل چوری کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیں۔

install suchtv android app on google app store