ناسا نے نیپچون کا 14 واں چاند دریافت کر لیا

نیپچون کا چودھواں چاند نیپچون کا چودھواں چاند

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سیارے نیپچون کا چودھواں چاند دریافت کر لیا ہے۔

ناسا کے ایک اعلان کے مطابق یہ نیپچوں کے چاندوں میں سب سے چھوٹا ہے اور اس کا قطر صرف بارہ میل ہے۔ اسے ہبل دور بین کے ذریعے دیکھا گیا ہے۔ ماہرین فلکیات نے دو ہزار چار سے دو ہزار نو تک لی گئی ڈیڑھ سو تصاویر کے مطالعے کے بعد سفید رنگ کے ایک دھبے کو نیپچون کا چاند قرار دیا ہے۔ نیپچون ہمارے نظام شمسی کا آٹھواں سیارہ ہے اور سورج سے سب سے زیادہ دور ہے۔

install suchtv android app on google app store