پرسنل کمپیوٹر کی مقبولیت میں کمی

دنیا بھر میں پرسنل کمپیوٹر یعنی پی سی کی فروخت میں گذشتہ پندرہ ماہ سے کمی دیکھی جا رہی ہے جس کے بعد تاریخ میں پرسنل کمپیوٹر کی فروخت میں کمی کا یہ تاریح کا طویل ترین عرصہ بن گیا ہے۔

مارکیٹ تحقیقات کی کمپنی گارنر کے مطابق اس سال گذشتہ چار ماہ کے عرصے میں چھہتر ملین یونٹ فروخت کیے گئے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں دس اعشاریہ نو فیصد کم ہیں۔ گذشتہ چند سالوں میں ٹیبلٹ آلات کی مقبولیت کی وجہ سے پی سی کی سیلز میں کمی آئی ہے۔

 

گارنر کا کہنا ہے کہ کم قیمت کے ٹیبلٹ آلات کے متعارف کروائے جانے سے خاص کر کے ابھرتی ہوئی معشتوں میں پی سی کو مزید دھچکا لگا ہے۔ گارنر کے اہم تجزیہ کار میکاکو کٹاگاوا نے ایک بیان میں کہا کہ ’ابھرتی ہوئی معیشتوں میں لوگ پی سی خریدنے کو ملتوی کر رہے ہیں اور سستے ٹیبلٹ آلات کو ترجیح دے رہے ہیں۔‘

install suchtv android app on google app store