برطانیہ میں سائنس دان کیمیاوئی ترکیب سے بنے والے پہلے خمیر کے لیے مصنوعی کروموسوم بنانے میں مصروف ہیں۔
مصنوعی طور پر تیار ہونے والے خمیر سے مختلف نوعیت کی ویکسین، بائیو فیولز اور کیمکل بنانے میں مدد ملے گی۔
سائنس دانوں کی ٹیم خمیر کے جینوم کے لیے سولہ کروموسوم بنائے گی اورڈی این اے کا بڑا حصہ کمپیوٹر پر ترتیب دیا جائے گا۔
خمیر میں سے قدرتی ڈی این اے نکال کر اس میں مصنوعی ڈی این اے منتقل کیا جائے گا۔اس تحقیقاتی ٹیم میں امریکہ، چین اور بھارت کے سائنس دان بھی شامل ہیں۔ اس ٹیم نے اس سے قبل بھی خمیر کے دیگر جینوم بنائے ہیں۔