جنوبی کوریا اور امریکی فوج سائبرحملوں کا نشانہ

رواں برس جنوبی کوریا کے کمپیوٹرز بیک وقت ہزار ہا ہیکرز کے حملوں کا نشانہ رہے۔ سائبر سکیورٹی سے متعلق اداروں کے مطابق ان حملوں کے پیچھے کارفرما مقاصد محض ہارڈ ڈسکس پر موجود ڈیٹا ضائع کرنے سے کہیں زیادہ بڑے اور خطرناک ہیں۔

انٹرنیٹ سکیورٹی سے متعلق ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایسے ہیکرز ان خصوصی کمپیوٹر کوڈز کے ذریعے جنوبی کوریا اور امریکی ملٹری کے فوجی راز بھی چرانے کی کوششوں میں ہیں، جو وہ گزشتہ کئی برسوں سے انٹرنیٹ کے ذریعے پھیلا رہے ہیں۔


خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ان ہیکرز کی شناخت یا وہ اب تک کس حد تک معلومات چوری کر چکے ہیں، اس بات کی تفصیلات امریکا اور جنوبی افریقہ کے ان ریسرچرز کو معلوم نہیں ہے، جو ہیکرز کے بنائے گئے کوڈز کا تفصیلی تجزیہ کر چکے ہیں۔ تاہم وہ جنوبی کوریا کے اس دعوے کی نفی نہیں کرتے کہ اس سب کے پیچھے شمالی کوریا کا ہاتھ ہے۔

install suchtv android app on google app store