کمپیوٹر ماؤس کے خالق انتقال کر گئے

انقلابی ایجاد کمپیوٹر کے استعمال میں انقلابی تبدیلی لانے والی ڈیوائس ماؤس کے خالق ڈگلس اینگلبرٹ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ اس امریکی موجد کا انتقال منگل دو جولائی کو کیلیفورنیا میں ہوا۔

امریکی ریاست اوریگون میں پیدا ہونے والے اینگلبرٹ نے 1950ء کی دہائی میں الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنسز میں تعلیم حاصل کی، جس کے بعد وہ اسٹینفورڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ سے منسلک ہو گئے۔ وہاں انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بہت سی ایسی نئی اختراعات پر کام کیا، جن کے سبب کمپیوٹر روز مرہ زندگی کا حصہ بن سکا۔ ای میل ، ویڈیو کانفرنسنگ، ہائپر ٹیکسٹ لنکس اور انٹرنیٹ سے قبل تکمیل پانے والا نیٹ ورک ARPAnet اس سلسلے کی چند مثالیں ہیں۔

 

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے کیلیفورنیا کے SRI ریسرچ آرگنائزیشن انٹرنیشنل کے حوالے سے بتایا ہے کہ اینگلبرٹ کا انتقال منگل کی شب ان کے ایتھرٹن میں واقع گھر میں ہوا۔ وہ گزشہ 20 برس سے اسی انسٹیٹیوٹ سے وابستہ تھے۔

لیکن ان کی سب سے اہم ایجاد ماؤس ہے۔ 1970ء میں پیٹنٹ کرایا گیا ماؤس اپنی ابتدائی شکل میں لکڑی کے ایک چھوٹے سے باکس پر مشتمل تھا، جس کے نیچے دو دھاتی پہیے نصب تھے۔

install suchtv android app on google app store