روسی شہابیے کی لہر کا زمین کے گرد چکر

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فروری کے مہینے میں روس کی فضا میں سیارچہ جلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی شاک ویو یا لہر اتنی طاقتور تھی کہ اس نے کرۂ ارض کے گرد دو بار چکر لگائی۔

سائنسدانوں نے اس کی قوت کا اندازہ لگانے کے لیے ان سنسروں یا آلات کا استعمال کیا جن سے جوہری تجربے کی شدت کی پیمائش کی جاتی ہے۔

 

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آج تک ریکارڈ کی گئی تمام شدید لہروں سے یہ زیادہ طاقت ور تھا۔ یہ تحقیق جغرافیہ اور طبیعیات کے جرنل جیو فیزیکل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہوا ہے۔

 

ریسرچروں نے جوہری تجربے پر جامع پابندی کی تنظیم (سی ٹی بی ٹی او) کے عالمی مونیٹرنگ سسٹم (آئی ایم ایس) نیٹ ورک پر شہابیہ کی بارش کے اعداد وشمار کی جانچ پڑتال کی۔

 

اس میں سائنسدانوں نے الٹرا لو فریکوئنسی یعنی انتہائی کم سطح پر اٹھنے والی لہروں کا مطالع کیا جسے انفرا ساؤنڈ کہا جاتا ہے اور جو جوہری دھماکوں کے تجربوں کے دوران اٹھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store