مائیکروسافٹ کا ایکس باکس ون، ویڈیو گیم سے بہت آگے

معروف کمپیوٹر ساز ادارے مائیکروسافٹ نے منگل 21 مئی کو اپنا نیا گیمنگ کنسول ایکس باکس ون متعارف کرایا ہے۔ مائیکروسافٹ نے اسے انٹرٹینمنٹ حب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گیمز سے کہیں آگے کی تفریحی سہولیات لیے ہوئے ہے۔

مائیکروسافٹ کے انٹرایکٹیو انٹرٹینمنٹ بزنس کے سربراہ ڈون میٹرک Don Mattrick نے معروف ایکس باکس نامی گیمنگ کنسول کا نیا ورژن متعارف کراتے ہوئے کہنا تھا، ’’آج کے دن ہم آپ کو نئے دور کے لِوِنگ روم یا نشست گاہ کے وسط میں لے جا رہے ہیں۔‘‘

 

ایکس باک کے جدید بنائے گئے ہارڈ ویئر کے ساتھ ساتھ اس میں ایسا سافٹ ویئر بھی استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے گیمز کھیلنے کے ساتھ ساتھ اس کے ذریعے ٹیلی وژن پروگرام بھی دیکھ سکتے ہیں، انٹرنیٹ براؤزنگ بھی کر سکتے ہیں اور مائیکروسافٹ ہی کی سروس اسکائپ کے ذریعے اپنے دوستوں کے ساتھ گروپ ویڈیو کالنگ سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store