گوگل نے برج الخلیفہ کی گھر بیٹھے سیر ممکن بنا دی

برج الخلیفہ برج الخلیفہ

اگر آپ نے بُرج خلیفہ نہیں دیکھا تو مایوسی کی کوئی بات نہیں انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے دنیا کی اس بلند ترین عمارت کی گھر بیٹھے سیر ممکن بنا دی ہے۔

گوگل نے برج خلیفہ کی مکمل اندرونی اور بیرونی عکس بندی کی ہے۔ اس کے لئے ڈیفالٹ رومنگ ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی ہے۔ اب کوئی بھی شخص گوگل سٹریٹ ویو گیلری میں ایک سو تریسٹھ منزلہ عمارت کی سیر کر سکتا ہے۔ بُرج خلیفہ آٹھ سو اٹھائیس میٹر بلند ہے جس کے ہر پہلو کو اب گھر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں آپ بائیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سیڑھی کے ذریعے چھہترویں منزل پر سوئمنگ پول کا نظارہ بھی کر سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store