چینی صدر کی خلاء بازوں سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت

چینی صدر کی خلاء بازوں سے ویڈیو کال چینی صدر کی خلاء بازوں سے ویڈیو کال

چینی صدر نے خلاء میں موجود چینی خلا بازوں سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کی۔

صدر ڑی جن پنگ نے خلائی مشن پر جانے والے خلاء بازوں کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ چینی صدر مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے بیجنگ ایرو سپیس کنٹرول سینٹر پہنچے اور وہاں خلائی راکٹ تیان گونگ پر سوار 3 خلاء بازوں سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کی۔ تینوں خلاء باز 11 جون کو خلاء میں روانہ ہوئے ہیں۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ خلاء میں جانے کا خواب چین کو مضبوط تر بنائے گا۔ خلائی پروگرام میں ترقی چینی عوام کو خلاء کو تسخیر کرنے میں مدد دے گی۔

install suchtv android app on google app store