انٹرنیٹ کے لیے خلا میں نیا سیٹلائٹ نیٹ ورک

او تھری بی کو بذات خود تبدیلی کا ایک بڑا محور ہے او تھری بی کو بذات خود تبدیلی کا ایک بڑا محور ہے

دنیا بھر میں تین ارب افراد کو انٹرنیٹ کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے او تھری بی سیٹلائٹ نیٹ ورک کے چار سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔

پیر کو او تھری بی نیٹ ورک کے ان مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیجا جائے گا اور ان کی زمین سے بلندی تقریباً آٹھ ہزار کلومیٹر ہو گی۔

 

او تھری بی کا مطلب ہے ’ادر تھری بلین‘ یعنی مزید تین ارب، اس کا مطلب یہ ہے کہ مزید تین ارب افراد جنہیں ایک بہتر اور تیز رفتار انٹرنیٹ میسر نہیں ہے لیکن اب آنے والی دہائی میں انہیں بھی انٹرنیٹ کی جدید سروس میسر ہو گی۔

 

خلا میں او تھری بی نیٹ ورک کی زمین سے بلندی تقریبا آٹھ ہزار کلو میٹر ہو گی۔ زمین سے نسبتاً قریب ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سپیڈ زیادہ ہو گی۔

install suchtv android app on google app store