دنیا کے کئی ممالک میں سنیچر کی رات کو آسمان پر ایک ایسا چاند نمودار ہو گا جو معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہو گا۔
’سپر مون‘ کہلانے والا یہ چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے معمول سے چودہ فیصد زیادہ بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہو گا۔
جو لوگ اس بار سپر مون کے نظارے کو دیکھ نہیں پائیں گے انہیں آئندہ سال اگست تک انتظار کرنا پڑے گا۔
جس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں سپر مون یا زیادہ روشن چاند زمین کے سب سے قریب ہوگا اس وقت چاند اور سورج کی کششِ ثقل کی وجہ سے پیدا ہونے والے مدو جزر سے سمندری لہریں معمول سے زیادہ بلند ہوں گی۔