جرمنی میں انٹرنیٹ نگرانی میں توسیع کا پانچ سالہ پروگرام، ڈئر شپیگل

جرمنی کی فیڈرل انٹیلیجنس ایجنسی BND مبینہ طور پر ملک میں انٹرنیٹ نگرانی کے نظام کو کافی زیادہ وسعت دینا چاہتی ہے اور اس حوالے سے ایک پانچ سالہ پروگرام بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

جرمن خبر رساں جریدے ڈئر شپیگل نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں اس امر کا انکشاف کیا کہ وفاقی خفیہ سروس بی این ڈی ملک میں انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کے عمل کو وسعت دینا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے ایک ایسا پانچ سالہ پروگرام متعارف کرایا جائے گا، جس پر قریب 100 ملین یورو لاگت آئے گی۔

 

اس جریدے نے اپنی یہ رپورٹ امریکا میں ایڈورڈ سنوڈن نامی خفیہ ایجنٹ کی طرف سے بہت سی خفیہ معلومات کے حالیہ افشاء کے چند روز بعد شائع کی۔ ایڈورڈ سنوڈن نے اس بارے میں خفیہ حقائق میڈیا کو ریلیز کر دیے تھے کہ کس طرح امریکی حکومت انتہائی خفیہ پروگراموں کی مدد سے الیکٹرونک جاسوسی اور نگرانی کا کام کرتی ہے۔ یہ معلومات متعلقہ افراد کی ٹیلی فون گفتگو کے ریکارڈ اور انٹرنیٹ کے ذریعے رابطوں کی نگرانی کر کے حاصل کی جاتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store