امریکی خلائی ادارے ناسا کا ایک خلائی جہاز ’کاسینی‘ خلا سے زمین کی تصویر لے گا۔
یہ خلائی جہاز سیارہ زحل اور اس کی مدار کی تصاویر لیتے ہوئے زمین کی بھی تصویر لے گا اور 19 جولائی کو زمین کی لی جانی والی یہ تصویر تقریباً ایک ارب میل کے فاصلے سے لی جائےگی۔
’کاسینی‘ کی کیمرہ ٹیم کے سربراہ کیریلون پارکو پرامید ہیں کہ یہ تصویر زمین کی ’ ہلکے نیلے نقطے‘ والی تصویر کی یاد تازہ کر دے گی۔
زمین کی ہلکے نیلے نقطوں والی تصویر سنہ 1990 میں وائجر ون سے لی گئی تھی۔
کیریلون پارکو کہتی ہیں کہ اس موقع پر سب سے واضع فرق یہ ہے کہ لوگوں کو پہلے سے معلوم ہو سکے گا کہ ان کی تصاویر نظامِ شمسی کے باہر سے بھی لی جا سکیں گی۔