ڈیٹا کے لیے تیرہ ہزار مطالبے کیے گئے: یاہو

امریکی خفیہ ادارے ٹیکنالوجی کمپنیوں سے صارفین کی معلومات حاصل کرتے ہیں امریکی خفیہ ادارے ٹیکنالوجی کمپنیوں سے صارفین کی معلومات حاصل کرتے ہیں

انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے امریکی حکام کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کے حصول کی درخواستوں کی تفصیلات شائع کر دی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں اس سے بارہ ہزار سے تیرہ ہزار ڈیٹا کے بارے میں معلومات دینے کے مطالبات کیے گئے تھے۔

 

یاہو کا کہنا ہے کہ زیادہ تر معلومات فراڈ، قتل، اغوا اور دیگر جرائم کی تحقیقات کے لیے تھیں۔ یاہو نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ وہ اس ایشو پر نظرِ ثانی کرے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا تھا کہ اسے دسمبر اور مئی کے درمیان نو ہزار سے دس ہزار اکاؤنٹس یا ڈیوائسز کے بارے میں معلومات دینے کے مطالبات کیے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store