دس ہزار ڈیوائسز کی معلومات مانگی گئیں: ایپل

امریکی خفیہ ادارے ٹیکنالوجی کمپنیوں سے صارفین کی معلومات حاصل کرتے ہیں امریکی خفیہ ادارے ٹیکنالوجی کمپنیوں سے صارفین کی معلومات حاصل کرتے ہیں

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امریکی حکام کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کے حصول کی درخواستوں کی تفصیلات شائع کر دی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے دسمبر اور مئی کے درمیان نو ہزار سے دس ہزار اکاؤنٹس یا ڈیوائسز کے بارے میں معلومات دینے کے مطالبات کیے گئے تھے۔

 

اپیل نے کہا ہے کہ ان مطالبات میں دوسری چیزوں کے علاوہ ’اہم سکیورٹی معاملات‘ کے بارے میں مطالبات بھی شامل تھے۔

 

مائیکروسافٹ اور فیس بک نے گذشتہ ہفتے ایسے ہی اعداد و شمار جاری کیے تھے۔ تاہم گوگل اور ٹوئٹر نے کہا ہے کہ اس قسم کے انکشافات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store