ڈیٹا حصول کے لیے امریکی درخواست کی تصدیق

فیس بک کی امریکی حکومت کی جانب سے ڈیٹا کی فراہمی فیس بک کی امریکی حکومت کی جانب سے ڈیٹا کی فراہمی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ اسے امریکی حکومت کے مختلف شعبوں سے ان کے صارفین کے ڈیٹا کے بارے میں سنہ 2012 کے آخری نصف میں 9 سے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

کمپنی نے کہا کہ یہ درخواستیں 18 سے 19 ہزار صارفین کے اکاؤنٹس کے متعلق تھیں اور ان کا تعلق جرم اور قومی سلامتی سے تھا۔

 

ایک سابق امریکی اہلکار کے انکشاف کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں امریکہ میں حکومت کی نگرانی میں الیکٹرانک جاسوسی کا عمل پہلےسے کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

 

اس سلسلے میں امریکہ کا موقف یہ ہے کہ نگرانی کے اس پروگرام کے ذریعے اسے درجنوں دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے میں مدد ملی جبکہ امریکہ اور یوروپ میں اس پروگرام کے ذریعہ عوام کی پرائیوسی کے حق پر ضرب پڑنے کا الزام بھی لگ رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store