عارضی ٹینک میں سے انتہائی تابکار پانی کے رساؤ کے بعد اسکو دوسرے ٹینک میں منتقل کرنے کے لئے کام جاری ہے ۔
جاپان کے تباہ حال ایٹمی بجلی پلانٹ کے آپریٹر نے کہا ہے کہ عارضی ٹینک میں سے انتہائی تابکار پانی کے رساؤ کے بعد اسکو دوسرے ٹینک میں منتقل کرنے کے لئے کام جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو الیکٹرک کمپنی نے بتایا ہے کہ تقریبا ً120 ٹن وزنی پانی نے ٹینک کی اندرونی دیواروں کو نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے ٹینک میں پانی کا رساؤ شروع ہو گیا اور اس میں سے کچھ پانی زمین پر گرا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیپکو اسکو فوکو شیما ڈائیچی پلانٹ کے قریب منتقل کر رہی ہے جس میں چند دن لگ سکتے ہیں۔