دنیا کی سب سے پتلی گھڑی تیار

thinnest watch of the world thinnest watch of the world

دنیا کی سب سے پتلی گھڑی تیار کرلی گئی جو صرف صفر اعشاریہ آٹھ ملی میٹر پتلی ہے۔

اس انوکھی گھڑی کو ایک ہی اسٹین لیس اسٹیل کے ٹکڑے سے تیار کیا گیا ہے اور یہ کریڈٹ کارڈ سے بھی زیادہ پتلی ہے۔ اس کا ڈسپلے بھی منفرد ہے جو الیکٹرونک انک پر مشتمل ہے اور یہ وہی ٹیکنالوجی ہے جو کنڈل ای ریڈر میں استعمال کی گئی ہے۔

 

اس میں موجود مائیکرو انرجی سیل بیٹری ہر دس منٹ میں چارج ہوجاتی ہے اور پندرہ سال تک چلتی ہے۔

 

اس گھڑی کو شکاگو کی معروف کمپنی سینٹرل اسٹینڈرڈ ٹائمنگ نے تیار کیا ہے اور اسے انتہائی پتلا رکھنے کے لیے اس میں کسی قسم کے بٹن نصب نہیں کئے گئے۔
 

install suchtv android app on google app store