سونی نے اپنا نیا گیمنگ کنسول متعارف کروایا ہے جس کا نام پلےسٹیشن 4 یا پی ایس 4 رکھا گیا ہے۔
اس ویڈیو گیمز مشین کے بہت سے فیچرز کا فروری میں اعلان کیا جا چکا تھا، لیکن کمپنی اس کی شکل و صورت کو اب تک خفیہ رکھا تھا جس کا انکشاف ای3 کانفرنس میں کیا گیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مشین گیمز کھیلنے والوں کو ’بےمثال طاقت‘ فراہم کرے گا۔
گذشتہ مالیاتی سال میں سونی کے گیمنگ کے شعبے نے ساڑھے سات ارب ڈالر کی سیلز کیں، جو اس کی کل آمدنی کا تقریباً دس فیصد بنتا ہے۔
کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ہینڈ ہیلڈ پی ایس ویٹا کنسول توقعات پوری کرنے میں ناکام رہا، جس سے پی ایس 4 پر کامیابی کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔