کیوروسٹی ماؤنٹ شارپ کی جانب روانہ

کیوروسٹی کو ماونٹ شارپ لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے کیوروسٹی کو ماونٹ شارپ لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے

امریکی خلائی ایجنسی ناسا مریخ پر بھیجے جانے والے روبوٹ کیوروسٹی کو بالآخر گیل نامی گڑھے میں تحقیقی مرکز کی طرف لے جانے کا سوچ رہی ہے۔

کیوروسٹی نے گذشتہ چھ مہینے ایک چھوٹے گڑھے میں پتھروں میں ڈرلنگ کرکے ان کے اجزا کا تجزیہ کرتے گزارے ہیں۔

 

لیکن ناسا کا کہنا ہے کہ کیوروسٹی جلد ہی اپنی موجودہ جگہ سے آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ماونٹ شارپ نامی پہاڑی کی طرف روانہ ہو جائے گی۔

 

اس لمبی چوٹی پر پہنچنا کیوروسٹی کے مشن کا بنیادی مقصد ہے جہاں اسے مریخ کے ماحولیاتی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔

 

انجینئرز نے کیوروسٹی کو آئندہ چند ہفتوں میں ماؤنٹ شارپ پہاڑی کی طرف لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

install suchtv android app on google app store