سوچ سے چلنے والا ہیلی کاپٹر

ہیلی کاپٹر سوچ کی طاقت سےرکاوٹوں کو عبور کر رہا ہے ہیلی کاپٹر سوچ کی طاقت سےرکاوٹوں کو عبور کر رہا ہے

سائنس دانوں نے ایک ایسا ہیلی کاپٹر جو صرف سوچ کی طاقت سے رکاوٹوں کے درمیان سے اڑ کر نکل سکتا ہے۔

یہ تجربہ ان کوششوں میں شامل ہے جن میں دماغ کے اندر پیدا ہونے والے سوچ کے الیکٹرک سگنلوں کو باہر کی دنیا میں چیزوں کو حرکت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

اس کا فائدہ ایک طرف تو دماغی بیماری کے شکار افراد کو ہو گا، تو دوسری جانب اس سے جدید ترین ویڈیو گیمز بھی بنائی جا سکیں گی۔

 

یہ تحقیق جرنل آف نیورل انجینیئرنگ میں شائع ہوئی ہے اور اس میں دماغ کے اندر کوئی چیز داخل نہیں کی جاتی بلکہ سر کے اوپر ایک مخصوص قسم کی ’ٹوپی‘ پہنائی جاتی ہے جو دماغ کی الیکٹریکل سرگرمی سے فائدہ اٹھاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store