دنیا کا کم عمر ترین آئی ٹی ایکسپرٹ

ایک سات سالہ بچے کا نام دنیا کے کم عمر ترین آئی ٹی ایکسپرٹ کے طور پر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ "Ripley's Believe It or Not" نے اس بچے کو ’ونڈر بوائے‘ یعنی حیران کن بچے کا نام دیا ہے۔

واثق فرحان روپ کوتھا جب ایک برس کا ہوا تو اس کا پسندیدہ ترین کھلونا کمپیوٹر ہی تھا۔ اور اب وہ دنیا کا کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر بن گیا ہے۔ 27 جنوری 2006ء کو پیدا ہونے والے واثق نے حال ہی میں بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین اور صحافیوں کے سامنے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ کمپیوٹر پروگرامنگ کے اس مظاہرے کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی اور اسے بغیر کسی ایڈیٹنگ کے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کو بھیجا گیا۔

 

واثق کی والدہ سِنتھیا فرحان رِشا نے ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، ’’ویڈیو ملنے کے بعد گنیز والوں نے مجے کچھ کاغذات بھجوائے ہیں کہ میں ان پر دستخط کر دوں۔‘‘ رشا کے مطابق واثق کمپیوٹر کے ساتھ اس وقت سے کھیل رہا ہے، جب وہ محض ایک برس کا تھا اور دو برس کی عمر میں اس نے ایم ایس ورڈ استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store