مریخ پر پانی کی موجودگی کا حتمی ثبوت مل گیا

سائنس دانوں کے پاس اب حتمی ثبوت آ گیا ہے کہ مریخ کے بہت سے ارضی مناظر بہتے ہوئے پانی نے تشکیل دیے ہیں۔

مریخ کے مدار سے نظر آنے والی وادیوں، گزرگاہوں اور ڈیلٹا کے بارے میں بہت عرصے سے خیال کیا جا رہا تھا کہ انھیں پانی نے بنایا ہے، لیکن اب مریخ گاڑی کیوروسٹی نے اس بات کا ’زمینی ثبوت‘ فراہم کر دیا ہے۔

 

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انھیں سرخ سیارے کے ڈیڑھ سو کلومیٹر چوڑے گیل گڑھے کے فرش پر گول کنکر ملے ہیں جن کی گول شباہت زمین کے دریاؤں میں ملنے والی بجری جیسی ہے۔

 

چٹانوں کے وہ ٹکڑے جو ندی کی تہہ میں اچھلتے رہتے ہیں ان کے کھردرے کنارے رفتہ رفتہ ہموار ہو جاتے ہیں، اور جب یہ کنکر حرکت کرنا بند کر دیتے ہیں تو پھر ایک مخصوص ترتیب سے ایک دوسرے کے اوپرچڑھ جاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store