زمین کے قریب سے بڑے سیارچے کا سفر

سیارچے کا زمین سے کم ترین فاصلہ اُٹھاون لاکھ کلومیٹر تھا سیارچے کا زمین سے کم ترین فاصلہ اُٹھاون لاکھ کلومیٹر تھا

نظام شمسی میں جمعہ کو زمین کے قریب سے تقریباً تین کلومیٹر چوڑا ایک سیارچہ گزرا ہے۔

اس سیارچے کو 1998 کیو ای 2 کا نام دیا گیا تھا اور یہ جمعہ کو گرینج کے معیاری وقت کے مطابق آٹھ بج کر انچاس منٹ پر گزرا اور دو سو سال کے سفر کے دوران اس کا یہ زمین سے قریب ترین فاصلہ تھا۔

 

اس سیارچے کا حجم دیگر سیارچوں کے مقابلے میں کافی بڑا ہے اور اِس کے گرد اپنا چاند بھی ہے۔

 

سائنسدانوں کے مطابق سیارچے کا زمین سے کم ترین فاصلہ اُٹھاون لاکھ کلومیٹر تھا اور اُس کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات بہت ہی کم تھے۔

 

یہ یادگار منظر آنکھ سے دکھائی تو نہیں دیا لیکن خلا میں دلچسپی رکھنے والے افراد اسے جدید دوربین کی مدد سے دیکھ سکتے تھے۔

 

اس سے پہلے فروری میں زمین کے قریب سے گزرنے والا سیارچہ ’نئیرمس‘ تھا اور یہ 1998 کیو ای 2 کے مقابلے میں زمین سے کم فاصلے پر سے گزرا تھا۔

install suchtv android app on google app store