سام سنگ نے گیلیکسی ایس 4 فون کا چھوٹا اور سستا روپ لانچ کر دیا ہے جسے ایس 4 منی کا نام دیا گیا ہے۔ اس فون کی سکرین 4.3 انچ ہے جو ایس 3 منی سے تھوڑی سی بڑی ہے۔
اس کے مقابلے پر ایس 4 کی سکرین پانچ انچ ہے۔ کمپنی اگلے ماہ ایک تقریب میں اس فون کو باقاعدہ لانچ کرے گی، لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ فون کب فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایس 4 اپریل میں لانچ کیا گیا تھا، اور سام سنگ کے مطابق اب تک ایک کروڑ فون ایس 4 فون بک چکے ہیں۔
ایس 4 منی کی تفصیلات اس ہفتے کے آغاز میں انٹرنیٹ پر افشا ہو گئی تھیں۔