’ایپل ون‘ ساڑھے چھ لاکھ ڈالر میں نیلام

وزنیئیک کے دستخط والے ایک مدربورڈ پر مشتمل ہے وزنیئیک کے دستخط والے ایک مدربورڈ پر مشتمل ہے

جرمنی میں ایک نیلامی میں 1976 میں تیار کیا جانے والا ایپل کمپنی کا کمپیوٹر ساڑھے چھ لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔

ایپل ون نامی یہ کمپیوٹر اپنی قسم کے ان چھ کمپیوٹروں میں سے ایک ہے جو اب بھی کارآمد حالت میں ہیں۔

 

ایپل ون ان پچاس کمپیوٹروں میں شامل ہے جنہیں کمپنی کے آنجہانی مالک سٹیو جابز اور ان کے ساتھی سٹیو وزنیئیک نے جابز کے والدین کے مکان کے گیراج میں تیار کیا تھا۔

 

سن 1976 میں اس کمپیوٹر کی قیمت صرف چھ سو پچاس ڈالرز تھی۔

install suchtv android app on google app store